Wednesday, May 18, 2016

میڈم ادیبہ سے انٹرویو

 It is very weak interview 
 DO not use English words, write them in Urdu. 
 With Q and Ans do not put  bracket 
 for interview, profile and feature foto is must. 

سید فہد علی نقوی
2k15/MMC/49
M.A Impover failure
             

 میڈم ادیبہ انٹرویو

آپ MBA FinanceاورMA Economics ہیں ابتداء میں کافی عرصہ سے حیدرآ باد کے مشہور کالج (College Of Excellence For Boys)سے وابستہ رہیںاور اب اپنا ذاتی کالج(Al-Adeeb System Of Learning) کے نام سے چلارہی ہیں
س) آپ کتنے عرصے سے اس شعبے سے منسلک ہیں؟
ج) میں تقریباََ ۳۱ سال سے اس شعبے سے منسلک ہوں۔
س) آپ پہلے بھی بوائز کالج سے منسلک رہیں اور اب آپ نے اپنا کالج بھی کھولا تووہ بھی صرف بوائز کیلئے ۔گرلز کیلئے کیوں نہیں؟
ج) میرا ارادو تھا مگر مجھے تجربہ نہیں تھا گرلز کالج کا اسی وجہ سے میں نے بوائز کالج چلانے کو ترجیح دی۔
س) آپ کا ٹارگٹ کیا ہے اپنے کالج کے حوالے سے ٬ اپنے کالج کو کہاں دیکھتی ہیں آپ؟
ج) ہمارا جو بنیادی مقصد ہے وہ اچھی سے اچھی تعلیم مہیّا کرنا ٬ بزنس اپنی جگہ مگر ٹارگٹ یہ ہے کہ اپنے کالج کو ایک اونچے مقام پر پہنچانا ۔ اس کے لئے میں اور میرا پورا اسٹاف دن رات محنت کر رہے ہیں٬ اور اپنے کالج کو ماشاءاللّہ بہت آگے دیکھتی ہوں۔
س) آپ کے کالج نے اب تک کوئی کارنامہ سر انجام دیا ہے؟
ج) ہمیں کالج کھولے ہوے ابھی ۲برس بھی پورے نہیں ہوئے ہیں یہ ہمارا پہلا Batchہے ٬ مگر اسکے باوجود ہمارے کالج کو (International Exhibition)کے لئے منتحب کیا گیا تھا جو کہ اسلام آبادمیں منقعد ہو رہاتھامگر بدقسمتی سے یہ ملتوی ہوگیا٬یہ ہمارے کالج کے لئے بہت اعززاز کی بات تھی کیوں کہ اس (Exhibition)کے لئے حیدراباد سے دو کالج منتخب ہوئے تھےایک سٹی کالج اور ہمارا کالج۔
س) اسکی ملتوی ہونے کی وجہ ؟
ج) آئے دن کی ہڑتال٬ملکی حالات اور اوپر سے الیکشن کی آمد۔ ان وجوہات کی بناءپر یہ ملتوی ہو گیا۔
س) آپ کو اسکے ملتوی ہونے کا کتنا نا افسوس ہے؟
ج) بے حد افسوس ہے کیونکہ اس کے لئے ہم نے بہت محنت کی تھی اور ہمارے ۲ طلبہ بھی سلیکٹ ہوئے تھے جو ف ±ل فری اسکالر شپ کے لئے کوالیفائی کرتے پاکستان کی کسی بھی یونیورسٹی کے لئے مگر بہرحال ہمیں ا ±مید ہے کہ یہ بہت جلددوبارہ منقعد کیا جائے گا۔
س) تعلیم کے حوالے سے آپ کچھ کہنا چاہیں گی؟
ج) ویسے تو ہمارا پورا نظام خراب ہے خاص طور پر نظامِ تعلیم انتہائی خراب ہے۔ سب کچھ بوڑڈ کے ہاتھ میں ہے ٬ کالج کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے۔ کم از کم کچھ تو اختیارات کالج کے ہاتھ میں بھی ہونے چاہیے۔جیسے یونیورسٹی میں سب کچھ ا ±نکے ہاتھ میں ہے ہمیں سب کچھ نہیں مگر کچھ تو ہونے چاہیے۔ جیسا کہ پہلے ہوا کرتا تھا۔
س) طلبہ کے لئے کوئی پیغام دینا چاہیں گی؟
ج) میں تمام طالبعلموں کو یہی کہنا چاہوںگی کہ وہ دل لگا کر تعلیم حاصل کریں٬ یہ نہ دیکھیں کہ فلاں اسٹوڈنٹ نے بورڈ میں پیسے دے کر A-1بنوالیا٬ فلاں پڑھنے میں ایسا تھا ا ±سکا ایسا رزلٹ کیسے آگیا؟ آپ اپنی پوری توجّہ پڑھائی پر رکھیں٬ اگر آپ پڑھ کر Cگریڈ حاصل کرتے ہیں تو آپ A-1بنوانے والے سے کافی بہتر ہیں٬ ایسا نہیں ہے کہ جس نے رزلٹ بنوالیا وہ کامیاب ہو گیا ٬ جو محنت سے پڑھتے ہیں اور جو پیسے دےکر یا سفارش کے ذریعے رزلٹ بنواتے ہیں ا ±ن دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ 

Labels: ,

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home